وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کی ہدایت

اتوار 21 فروری 2016 23:33

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے ..

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر محکمہ کھیل بلوچستان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں بڑی سکرین پر دبئی سے براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران روایتی موسیقی اور آتش بازی کا شاندا مظاہر ہ بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئیٹر کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اس حوالے سے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ کے عوام میں بے حد جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس کے پیش نظر ان کے لئے بڑی اسکرین پر فائنل میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں داخلہ فری ہوگا۔