لاہور کے شہری مظفر حسین کو کویت میں پاکستانی کی شرارت کی وجہ سے 15سال قیدکی سزا سنا دی گئی،پاکستانی سفارتخانے نے کسی بھی قسم کی مدد کر نے سے صاف انکار کر دیا‘وکیل کو15لاکھ روپے فیس بھی دی ہے ‘وزیر اعظم رہائی دلوائے ‘متاثر ہ فیملی

اتوار 21 فروری 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) صوبائی درالحکومت لاہور کے شہری مظفر حسین کو کویت میں پاکستانی کی شرارت کی وجہ سے ایک مقدمے میں 15سال قیدکی سزا سنا دی گئی‘پاکستانی سفارتخانے نے کسی بھی قسم کی مدد کر نے سے صاف انکار کر دیا جبکہ مظفر حسین کی بیوی اور بچوں سمیت فیملی کے دیگر افراد نے وزیر اعظم نوازشر یف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ سمن آباد کا رہائشی مظفر حسین کویت میں گزشتہ کئی سالوں سے مقیم ہے اور چند ماہ پہلے ان کے محلہ دار شکیل نامی شخص نے کویت میں مظفر حسین کے گھر نشہ آوار اشیاء رکھ کر وہاں کی پو لیس کو اےئر پورٹ سے کال کر دی اور خود اسی دن واپس پاکستان آگیا مگر پاکستان واپس آکر اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے باقاعدہ بیان حلفی میں لکھ کر دیا جسکے بعد مظفر حسین کی فیملی نے کویت میں ایک وکیل کو 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی دی اور عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کروائے مگر عدالت نے اسکے باوجود مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مظفر حسین کو15سال کی قید کی سزا سنا دی ہے جس پر متاثر ہ خاندان نے مظفر حسین کی رہائی کیلئے وزیر اعظم میاں نوازشر یف اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

متعلقہ عنوان :