ھنگو ‘بلدیاتی ضمنی اور خالی نشستوں پر 28امیدواروں کے درمیان مقابلہ‘3خواتین سمیت 10جنرل کونسلرز کامیاب

اتوار 21 فروری 2016 23:11

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) ھنگو میں بلدیاتی ضمنی اور خالی نشستوں پر 28امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدتین خواتین سمیت دس جنرل کونسلرز کامیاب‘سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے بھی تحصیل ٹل کے کسی بھی پولنگ سٹیشن پر خواتین نے ووٹ پول نہیں کیا۔پولنگ کے دوران 1440 پولیس اہلکار سمیت فرنٹیئر کور اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے جوان تعینات کئے گئے تھے۔

ہنگو کے علاقہ خٹک بانڈہ جبکہ تحصیل ٹل کے علاقہ نریاب 1ویلج کونسل سے جنرل کونسل کے امیدوار شوکت خان 338ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔سروزئی ویلج کونسل سے جنرل کونسل کے 2نشستوں پر مسلم لیگ کے امیدوار پیاؤ حبیب بنگش 265،جے یو آئی کے محمد عیسیٰ216، جبکہ ایک خواتین نشست پرسلمیٰ 700ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ویلج کونسل خٹک بانڈہ سے جنرل کونسل کے نشست پر مجید گل نے483،چھپری وزیران سے رقیم خان نے 267،محمد زئی سے نصیرخان نے266، کربوغہ شریف سے جنرل کونسل کے امیدورعمر جنان ہاشمی نے 338 جبکہ کربوغہ سے خواتین کے 2 نشستوں پر نور میوہ نے 201اوروالدہ بی بی162ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کے دوران 18پولنگ سٹیشنز اور58پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں حکومت کی جانب سے سات پولنگ سٹیشنز حساس جبکہ گیارہ پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دئیے گئے تھے۔