بنوں ‘ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

اتوار 21 فروری 2016 23:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) بنوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ۔غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق یونین کونسل بیزن خیل تحصیل کونسل امیدوارفاروق خان 2181 کیساتھ کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسرار خان نے 1253 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل صبح8بجے سے شروع ہو کر بلا وقفہ شام5بجے تک جاری رہا ۔کسی بھی نا خوشگور واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی الرٹ تھی۔ پولنگ کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔