بھارت الزامات نہ لگائے ، کشمیر اور سیاچن کے مسئلے پر بات کرے، گلے ملنے سے کچھ نہیں ہو گا ، مسائل پر بات کرنا ہو گی ، اصل مسئلہ کشمیر ہے جس سے بھارت انکار کر تا ہے‘سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کابھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 21 فروری 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت الزامات نہ لگائے ، کشمیر اور سیاچن کے مسئلے پر بات کرے، گلے ملنے سے کچھ نہیں ہو گا ، مسائل پر بات کرنا ہو گی ، اصل مسئلہ کشمیر ہے جس سے بھارت انکار کر تا ہے ۔ وہ اتوار کو بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت الزامات لگانے کی بجائے کشمیر اور سیاچن کے مسئلے پر بات چیت کرے تو زیادہ بہتر ہے ۔

گلے ملنے سے کچھ نہیں ہو گا ، مسائل پر بات کرکے انہیں حل کرنا ہو گا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اصل مسئلہ کشمیر ہے جس سے بھارت انکارکرتا ہے اس مسئلے کو حل ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے پاکستان کو دھمکیاں دیں ۔