حکومت نیب کو کاروائیوں سے روک کر کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ‘ملک میں غیرجانبدار احتساب کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں‘ احتساب کے عمل میں جس کی دم پر پاؤں آئے گا وہ ضرور چیخے گا‘ملک پر40چوروں کا ٹولہ مسلط ہے ‘پاکستان کو داعش سے زیادہ ایوان بالا اورایوان زیریں میں براجمان داعش سے خطرہ ہے ‘آج حزب اقتدار اور حزب اختلاف حقیقی معنوں میں سچ بول کر ایک دوسرے کی کرپشن کو بے نقاب کررہے ہیں ‘دونوں کا اصلی چہرہ عوام کا سامنے آرہا ہے ‘طالبان اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے ‘تاریخ شاہد ہے کہ طاقت کے بل بوتے کسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا ‘ 34ملکی فوجی اتحاد میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ‘پاکستان کو درپیش تمام چیلنجوں اور بحرانوں کا حل باہمی اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے ،جمعیت علماء اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی صحافیوں اور جماعتی عہدیداروں سے بات چیت

اتوار 21 فروری 2016 23:07

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت نیب کو کاروائیوں سے روک کر کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ‘ملک میں غیرجانبدار احتساب کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں‘ احتساب کے عمل میں جس کی دم پر پاؤں آئے گا وہ ضرور چیخے گا‘ملک پر40چوروں کا ٹولہ مسلط ہے ‘پاکستان کو داعش سے زیادہ ایوان بالا اورایوان زیریں میں براجمان داعش سے خطرہ ہے ‘آج حزب اقتدار اور حزب اختلاف حقیقی معنوں میں سچ بول کر ایک دوسرے کی کرپشن کو بے نقاب کررہے ہیں ‘دونوں کا اصلی چہرہ عوام کا سامنے آرہا ہے ‘طالبان اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے ‘تاریخ شاہد ہے کہ طاقت کے بل بوتے کسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا ‘ 34ملکی فوجی اتحاد میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ‘پاکستان کو درپیش تمام چیلنجوں اور بحرانوں کا حل باہمی اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں جمعیت علماء اسلام (ف)کے مقامی رہنما اور مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ کے خطیب مولانا قاضی عبدالعلیم کے بھائی مولانا محمد سعید کی وفات پر تعزیت کے بعد ان کی رہائش گاہ تناول ہاؤس میں صحافیوں اور جماعتی عہدیداروں سے گفتگوکر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی (س)کے صوبائی صدر مولانا یوسف شاہ ،مولانا قاری یوسف ہزاروی،مولانا شمس الاسلام،مولانا قاری شکیل احمد مفتی ہارون الرشید شامی بھی موجود تھے قبل ازیں مولانا محمد سعید کی وفات پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے بابر نواز خان،ایم پی اے گوہر نواز خان ،تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان ،سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد ،وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبدالرشید نے بھی مولانا قاضی عبدالعلیم قاضی عبدالسمیع سے تعزیت کا اظہا رکیا