نیب نے صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

اتوار 21 فروری 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود احمد خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ،کرپشن کے دو کیسز میں اداروں سے ریکارڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل کے مطابق نیب پنجاب یوتھ گیمز میں کرپشن اور فیوچر کنسرن کمپنی سے رشوت لینے کے الزام میں رانا مشہود کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ‘نیب نے پنجاب یوتھ گیمز میں کرپشن سے متعلق پنجاب سپورٹس بورڈ سے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ فیوچر کنسرن کمپنی سے رشوت لینے کے الزام میں بھی نیب نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی سے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔