پیپلزپارٹی جمہو ریت کیساتھ ہے کسی حکومت کے نہیں ‘ جمہو ریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کر نا چاہتے ‘ حکمرانوں کو بھی اپنا رویہ جمہو ری کر نا ہوگا ‘نیب نے سب زیادہ پیپلزپارٹی کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے ‘ہم آج بھی ملک میں شفاف اور آزادانہ احتساب کے حامی ہیں،پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا انٹر ویو

اتوار 21 فروری 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہو ریت کیساتھ ہے کسی حکومت کے نہیں ‘ جمہو ریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کر نا چاہتے مگر حکمرانوں کو بھی اپنا رویہ جمہو ری کر نا ہوگا ‘نیب نے سب زیادہ پیپلزپارٹی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے لیکن ہم آج بھی ملک میں شفاف اور آزادانہ احتساب کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکمران ہمارے دور میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہینوں میں ختم کر نے کی باتیں کرتے رہے لیکن آج حکمران قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کر نے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہو ریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دےئے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہو ریت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی حکومت نہیں بلکہ جمہو ریت کے ساتھ ہیں کیونکہ پاکستان میں جمہو ریت کے سوا کوئی اور نظام نہیں چل سکتا اور ملک میں جمہو ریت کو جب بھی خطر ہ ہوگا تو پیپلزپارٹی جمہو ریت کے تحفظ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہوگی۔