سر حدی علاقے سے پکڑنے والی نرنیل گائے چھانگا مانگا پارک منتقل
اتوار 21 فروری 2016 17:59
لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خاں کی جانب سے تشکیل دی گئی سرحدی علاقوں کی نگرانی پر مامور ٹیم نے بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والی نر نیل گائے کوپاکستان رینجرز کے جوانوں کی مدد سے پکڑ کر والڈ لائف پارک چھانگا مانگا پہنچا دیاہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کنگن پور ضلع قصور کے سرحدی علاقے سے بھارت کی سرحد عبور کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی ایک نر نیل گائے کے بارے میں پاکستان رینجرز کے افسران نے اطلاع دی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہوریجن ڈاکٹر انور گل کی سربراہی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ کر چھانگا مانگا وائلڈ لائف پارک منتقل کردیاہے۔
ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے با عث جنگلی حیات کی نقل و حمل کا امکان ہے اس لئے سرحدی علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات افسران اپنے متعلقہ علاقوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی جانور کے دیکھے جانے یا اطلاع ملنے پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.