Live Updates

2018کے آغاز تک لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے ، عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کر یں گے ورنہ ہمیں معاف نہیں کیا جائیگا،احتساب ضروری ہے مگر کسی کی تذلیل نہ کی جائے ، بے جا تنقید برداشت نہیں کی جائے گی، چیف سیکرٹری سندھ کا بھائی بجلی چوری میں ملوث ہے ،صوبے میں کچھ افراد پر 3ارب سے زائد کے بل وجب الادا ہیں، میں میاں منشاء کو نہیں جانتا ، شہباز شریف ملک کے کامیاب ترین وزیراعلیٰ ہیں،تحریک انصاف دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے،حکومت محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے اورقطر ایل این جی گیس جیسے منصوبوں کے پایہ تکمیل سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے وفد گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 17:37

2018کے آغاز تک لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے ، عوام سے جو وعدے ..

اوکاڑہ / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 2018کے آغاز تک لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے ، عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کر یں گے ورنہ ہمیں معاف نہیں کیا جائیگا،احتساب ضروری ہے مگر کسی کی تذلیل نہ کی جائے ، بے جا تنقید برداشت نہیں کی جائے گی، چیف سیکرٹری سندھ کا بھائی بجلی چوری میں ملوث ہے ،صوبے میں کچھ افراد پر 3ارب سے زائد کے بل وجب الادا ہیں، میں میاں منشاء کو نہیں جانتا ، شہباز شریف ملک کے کامیاب ترین وزیراعلیٰ ہیں،تحریک انصاف دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے،حکومت محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے اورقطر ایل این جی گیس جیسے منصوبوں کے پایہ تکمیل سے پاکستان میں ایک نئے خوشحالی دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹریو اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے وفد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہاکہ شہباز شریف ملک کے بہترین اور کامیاب ترین وزیراعلیٰ ہیں۔ہمارے دور حکومت میں اداروں میں بہتری آئی ۔ پاکستان کی معیشتبہتری کی جانب گامزن ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ میں میاں منشاء کو نہیں جانتا۔

وہ جانیں اور ادارے جانیں ، ہم اداروں کے کام میں ٹانگ نہیں اڑاتے ۔انھوں نے کہاکہ احتساب ضروری ہے مگر کسی کی تذلیل نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بے جا تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کا بھائی بجلی چوری میں ملوث ہے ۔ وہاں پر 3ارب سے زائد کے بل کچھ افراد کے ذمہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں اور میری لیڈر شپ نے ایک ڈکٹیٹر کے دور میں قید کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ۔

تحریک انصاف والے اپنی کوتائیاں ٹھیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے اپنے صوبے میں ایک روپے کا کام نہیں کیا ان کومیاں شہباز شریف پر تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ۔ ہماری لیڈر شپ نے ہماری زبانیں بند کر رکھی ہیں ورنہ ہم ان کو بتاتے تنقید اور طنز کیسے کرتے ہیں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ اگر خدا نے چاہا تو 2018کے آغاز تک لوڈشیڈٖنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے ۔

ہم نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کر کے عوام کے پاس جائیں گے ورنہ عوام ہمیں معاف نہیں کریں گے ۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے کارکنان کے وفد سے بات چیت عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے اورقطر ایل این جی گیس جیسے منصوبوں کے پایہ تکمیل سے پاکستان میں ایک نئے خوشحالی دور کا آغاز ہوگا ۔

انھوں نے کہاکہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہے ۔ ہم عوام سے کئے گئے وعدوں سے منحرف نہیں ہوئے بلکہ اُنہیں عملی جامہ پہنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔ حکومت کو پاکستانیوں کے تمام مسائل کا شدت سے احساس ہے اور وہ خلوص نیت سے اُنہیں حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہے ہیں ۔

حکومت ہر شعبے میں تیز رفتاری کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ ہم تمام معاملات کو قومی مفاہمت سے آگے لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ پاکستان مخالف قوتیں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ توانائی بحران کے خاتمے کا جو قوم سے وعدہ کیاگیا ہے وہ اِنشاء اﷲ اِسی دور میں پورا ہوگااور عوام کو اس طویل مشکل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات