سی ڈی اے کے زیراہتمام ایف نائن پارک میں علاقائی فوڈ فیسٹول کا انعقاد 12مارچ کو ہوگا

اتوار 21 فروری 2016 17:15

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے زیراہتمام ایف نائن پارک میں علاقائی فوڈ فیسٹول کا انعقاد 12مارچ کو ہوگا ۔ سی ڈی اے کے حکام کے مطابق فیسٹیول میں چاروں صوبوں،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر سیمت مختلف سکولوں کے طلباء بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

فوڈ فیسٹول میں لوگوں کو پودے بھی دےئے جائیں گے۔

اسی طرح23مارچ کو سی ڈی اے کے زیر اہمتام فاریسٹ ڈے بھی منایا جائیگا جس میں واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25مارچ تک گھروں کے باہرلان،سٹریٹس،سکولوں،کلینک اور ھسپتالوں کے درمیان صفائی کے حوالے سے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں لوگوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :