حکمران نیب کو ذاتی ”منشا “کے مطابق نہیں آئین کے مطابق کام کرنے دیں ‘چوہدری محمدسرور

ملک ترقی کی راہ میں احتساب نہیں حکمرانوں کی کر پشن رکاوٹ بن چکی ہے ‘اپنی رہا ئش گاہ پر پارٹی وفود سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران نیب کو ذاتی ”منشا “کے مطابق نہیں آئین کے مطابق کام کرنے دیں ‘ملک ترقی کی راہ میں احتساب نہیں حکمرانوں کی کر پشن رکاوٹ بن چکی ہے ‘ملک مکاؤ کی سیاست کر نیوالی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نیب کے ہاتھ پاؤں کو بند ھنا چاہتی ہے مگر تحر یک انصاف انکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ‘سپر یم کورٹ آف پاکستان کو بھی حکمرانوں کی نیب کیخلاف کاروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔

اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب (ن) لیگ کے کر پٹ لوگوں کے خلاف نیب نے کاروائی کا آغاز کیا توانکی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہے جس سے پوری قوم کو اس بات کا یقین ہو اچکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کوکر پٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کی مکمل آزادی ہونی چاہیے اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ نیب کو پسند اور نہ پسند کے مطابق چلانے کی بجائے اسکو آئین وقانون کے مطابق کام کر نے دیں اور جن لوگوں نے بھی کر پشن کی ہے انکا مکمل احتساب کیا جا ئے ۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور اور میٹر وجیسے منصوبوں میں کر پشن پوری قوم کے سامنے ہے اور نیب اگر ایسے منصوبوں میں ہونیوالی کرپشن کو پکڑ رہی ہے تو پوری قوم اسکی مکمل حمایت کرتی ہے اور تحر یک انصاف کے قائد عمران خان نے جب بھی نیب کے خلاف حکمرانوں کے اقدامات پر احتجا ج کی کال دی تحر یک انصاف کے کارکن پورے ملک میں سڑکوں پر آنے کیلئے تیارہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :