سابق صدر مشرف کی کمر اور پاؤں کی تکلیف میں اضا فہ،ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت کردی

اتوار 21 فروری 2016 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کو کمر اور پاؤں کی تکلیف میں اضافے کے بعد ڈاکٹرز نے چہل قدمی سے روکتے ہوئے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور پاؤں میں ایک مرتبہ پھر تکلیف بڑھ گئی جس پر ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے 11 فروری کو پرویز مشرف کا پی این ایس شفاء ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا تھا جس میں ان کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم گزشتہ روز سابق صدر ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جس کے بعد ان کی کمر اور پاؤں میں تکلیف مزید بڑھ گئی۔ ڈاکٹر امتیاز ہاشم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرنے کے بعدانہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔