چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں،پنجاب میں رینجرز آپریشن پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے، سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی، نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہا،نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی، حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے

قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ کی ڈیرہ کائرہ پرمیڈیاسے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 16:33

لالہ موسیٰ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں،پنجاب میں رینجرز آپریشن پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے، سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی، نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہا،نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی، حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ۔

وہ ڈیرہ کائرہ پرمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جو روایت ہمارے صوبے میں ڈالی گئی ۔ ہم اس حق میں نہیں کہ وہ دوسرے صوبوں میں ڈالی جائے بلکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں۔پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ تو پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے اگروہ سمجھتی ہے کہ اس کی اپنی فورسزہی دہشتگردوں سے نمٹ سکتی ہے تو اسے رینجرزبلانے کی ضرورت نہیں لیکن سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہااور وزیراعظم خودکہتے ہیں کہ ہم نے اس پرعمل نہیں کیا ، نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی ہے ،اس کا بجٹ ختم کردیاگیاہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ اگرنیشنل ایکشن پلان چل رہاہوتاتو سندھ میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے دوبڑے واقعات شائدنہ ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ،حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے اور موجودہ حالات میں ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے ثابت ہوکہ پیپلزپارٹی منفی سیاست کررہی ہے ۔اس موقعہ پرسابق وفاقی وزیراطلاعات وپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری قمرزمان کائرہ،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب چوہدری تنویراشرف کائرہ،سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغرکائرہ سمیت پارٹی راہنماؤں کی کثیرتعدادموجودتھی۔