میاں منشا ء جیسے لوگ پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر کیسز سے بچ نکلتے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا پڑے ہیں

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میاں منشا ء جیسے لوگ پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر کیسز سے بچ نکلتے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا پڑے ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت ظلم اور کرپشن کا شکار ہیں قومی ایکشن پلان سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

قومی اداروں کی نجکاری غلط فیصلہ ہے پاکستان کے 250 ارب ڈالر بیرون ملک میں ہیں قومی اداروں کو بیچنے کی بجائے ان پیسوں کو واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منشا ء جیسے لوگ پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر کیسز سے بچ نکلتے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا پڑے ہیں