Live Updates

موجودہ معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں جکڑ کررکھ دیا، تاجروں، صنعت کاروں کو کنگال اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے 700یونٹوں کو بند کروادیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی صحا فیوں سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 16:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں جکڑ کررکھ دیا ہے نااہل وزیروں، مشیروں کی غلط پالیسیوں نے تاجروں، صنعت کاروں کو کنگال اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے 700یونٹوں کو بند کروادیا ہے وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ نہ ڈالیں حکومتی ناقص کارکردگی نے غریبوں، محنت کشوں اور کسانوں کا جینا محال کردیا ہے وہ گزشتہ روز یہاں دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف اجتما عی شا دیوں کی تقریب شرکت کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکو مت ریاستی اداروں کو اپنا سمجھتی تو کبھی اونے پونے لوٹ سیل نہ لگاتی نجکاری کے وقت ملازمین کو کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے سے بہت بڑا بحران آنے والا ہے پی آئی اے کے ملازمین کو شوکاز نوٹس دینا قانون وآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے سماجی کام مردہ معاشرے میں زندگی کی علامت ہیں آج کے نفسیاتی کے دور میں مساوات محمدی کے تحت خدمت کا کام عظیمت کاراستہ ہے حکومتوں کے کام مخیر حضرات کررہے ہیں اس پر حکومتوں کے سوشل ویلفیئر محکموں کو بھی عبرت پکڑنی چاہئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات