Live Updates

قومی احتساب بیورو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق سربراہ فرزانہ راجہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا

اتوار 21 فروری 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق سربراہ فرزانہ راجہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا‘ بی آئی ایس پی میں اربوں روپے کی بدعنوانی کے شواہد جمع کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق سربراہ فرزانہ راجہ سے بی آئی ایس پی پروگرام میں اربوں روپے کی خورد برد سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اشتہاروں‘ غبن اور غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر بھی تفتیش کی جائے گی اور اس حوالے سے فرزانہ راجہ کو امریکہ سے وطن واپس لانے کے لئے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات