Live Updates

سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا‘ ماضی میں وسائل عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھری گئیں‘ دور آمریت میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے رجحان کو فروغ دیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں بات چیت

اتوار 21 فروری 2016 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا‘ ماضی میں وسائل عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھری گئیں‘ دور آمریت میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔

وہ اتوار کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے معاشی طور پر محروم طبقات کو ترقی کے دائرے میں لانا ہمارا ایجنڈا ہے۔ وسائل کا رخ غریب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا‘ ماضی میں وسائل عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھری گئیں‘ دور آمریت میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔ آئندہ ڈھائی برس کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات