حکومت ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی بنائے‘الیاس مجید شیخ

پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کیلئے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جائے

اتوار 21 فروری 2016 16:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) بزنس پروموشن کونسل کے چیئرمین اورلاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبرایگزیکٹوکمیٹی الیاس مجید شیخ نے ٹیکس ریونیو بڑھانے اورملکی معیشت کومضبوط بنیادوں پراستوارکرنے کیلئے حکومت سے زیروٹالرنس پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زیروٹالرنس پالیسی بنانے سے ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں میں کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا جس سے آئندہ دوسے تین برس میں پاکستان کا ٹیکس ریونیو پانچ ہزارارب روپے تک پہنچ سکتا ہے توپھرپاکستانی معیشت مضبوط بنیادوں پراستوارہوجائے گی جس سے ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوجائے گا اورمستقبل میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرکے ہی پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :