پاک چین راہداری منصوبہ ٗ کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی

آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں متوسط طبقہ میں سالانہ 6 فیصد کا اضافہ متوقع ہے ٗ اقتصادی جائزہ

اتوار 21 فروری 2016 15:51

پاک چین راہداری منصوبہ ٗ کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی ٗاقتصادی جائزوں کے مطابق آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں متوسط طبقہ میں سالانہ 6 فیصد کا اضافہ متوقع ہے جس سے ملک میں متوسط طبقہ کی مارکیٹ کا حجم 290 ارب ڈالر سالانہ تک پھیل جائیگا سیما بزنس گروپ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2015 ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والا مسلسل اضافہ متوسط طبقہ کے پھیلاؤ کا عکاس ہے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی مثبت تاثر ہے جس کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں تا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی متوسط طبقہ کی مارکیٹ سے استفادہ کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :