فیصل آباد ٗ مزدروں اور مالکان کے درمیان تنازعہ حل نہ ہونے کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریوں میں مسلسل گیارہویں روز بھی کام بند رہا

پیدواری عمل رکنے سے مزدور بے روزگار اور مالکان کو نقصان ہونے لگا مشینوں کی صفائی ، تیل دینے اور بیم اٹھانے کیلئے الگ عملہ رکھا جائے ٗ مزدور تنظیموں کا مطالبہ

اتوار 21 فروری 2016 15:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) فیصل آباد میں مزدروں اور مالکان کے درمیان تنازعہ حل نہ ہونے کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریوں میں مسلسل گیارہویں روز بھی کام بند رہا ٗ پیدواری عمل رکنے سے مزدور بے روزگار اور مالکان کو نقصان ہونے لگا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریوں کی صفائی ٗتیل دینے اور دھاگے کے بیم اٹھانے کے معاملہ پر مالکان اور مزدوروں کا تنازعہ کی وجہ سے جھنگ روڈ پر سدھا ر اور رشید آباد سیکٹر کی پاور لومز فیکٹریوں میں گیارہ روز سے کام بند رہا مالکان کے مطابق پرانے طریقہ کار کے مطابق مزدور کام پر آئیں انہیں کوئی اعتراض نہیں ٗ مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ مشینوں کی صفائی ، تیل دینے اور بیم اٹھانے کیلئے الگ عملہ رکھا جائے ٗفریقین کے مطابق انتظامیہ مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :