وفاقی حکومت اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے قدرتی ذخائر پر پیسے لگائے، عمران خان

امریکی کمپنی کے پی کے میں 100 ملین ڈالر لگانے کو تیار ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی،خیبرپختونخوا میں اتنی گیس ہے کہ پاکستان کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے مشی میں 6 مقامات پر گیس نکل رہی ہے وفاقی حکومت اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے قدرتی ذخائر پر پیسے لگائے ایک امریکی کمپنی کے پی کے میں 100 ملین ڈالر لگانے کو تیار ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت توانائی ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اتنی گیس ہے کہ پاکستان کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے ہماری زمین میں سب کچھ موجود ہے صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے سب کو پاکستان کا سوچنا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ ملک کا ہے (ن) لیگ یا پی ٹی آئی کا نہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئے دن ملک سے باہر چولے جاتے ہیں ان کو پتہ ہی نہیں منلک میں ہی اتنا کچھ ہے کہ کسی سے مانگنے کی ضرورت نہییں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں اور کے پی کے میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں پانی کا کنواں کھودنے پر گیس نکل آئی اگر توجہ دی جائے تو اس طرح پورے صوبے سے بڑے ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں ۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے حکومت کو توجہ دینی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :