سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی،سیدخورشیدشاہ
پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ،حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ رہی ہے،حکومت سے پہلے کہاتھاکہ نیب میں جوکمزوریاں ہیں وہ پہلے دورکرلی جائیں لیکن اس وقت نوٹس نہیں لیاگیا،میڈیاسے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 15:16
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ کرپشن کیس اوپن ہوئے اگرہم اکٹھے ہوئے تو لوگ سمجھیں کہ سارے چوراکٹھے ہورہے ہیں ،ہم نے حکومت سے پہلے کہاتھاکہ نیب میں جوکمزوریاں ہیں وہ پہلے دورکرلی جائیں لیکن اس وقت نوٹس نہیں لیاگیا، ڈیرہ کائرہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو راوائیت ہمارے صوبے میں ڈالی گئی ہے ہم اس حق میں نہیں کہ وہ دوسرے صوبوں میں ڈالی جائے ،بلکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں،پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ تو پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے اگروہ سمجھتی ہے کہ اس کی اپنی فورسزہی دہشتگردوں سے نمٹ سکتی ہے تو اسے رینجرزبلانے کی ضرورت نہیں لیکن سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہااور وزیراعظم خودکہتے ہیں کہ ہم نے اس پرعمل نہیں کیا ، نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی ہے ،اس کا بجٹ ختم کردیاگیاہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ اگرنیشنل ایکشن پلان چل رہاہوتاتو سندھ میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات اور خیبرپختونخواء میں دہشتگردی کے دوبڑے واقعات شائدنہ ہوتے ،انہوں نے کہاکہ پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ،حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے اور موجودہ حالات میں ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے ثابت ہوکہ پیپلزپارٹی منفی سیاست کررہی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.