سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت ایک بار پھر خراب

پاؤں اور کمر میں تکلیف مزید بڑھ گئی ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر دی

اتوار 21 فروری 2016 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہو گئی ہے اور انکے پاؤں اور کمر میں تکلیف مزید بڑھ گئی ہے ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف مزید بڑھ گئی ہے اور انکے فیملی ڈاکٹر امتیاز ہاشم نے رہائش گا ہ پر طبی معائنے کے بعد انکو مکمل آرام کی ہدایت کر دی ہے اور چہل قدمی سے منع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 فروری کو بھی پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس پر انہیں پی این ایس شفاء میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آرام کی ہدایت کی گئی تھی تاہم انہوں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کی جس کے بعد انکی طبعیت پھر سے خراب ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :