چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے والے کاشت کاروں کو وزیراعظم کسان پیکج سے 348 ارب نقد امداد دی جائیگی

پیکج کے تحت زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس ریلیف ‘ فرٹیلائزر اور بجلی پر سبسڈی کا اعلان ‘ چھوٹے زمینداروں کو 147 ارب روپے کا براہ راست فائدہ پہنچے گا

اتوار 21 فروری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کاشت کاروں کو وزیراعظم کسان پیکج سے 348 ارب براہ راست نقد امداد دی جائیگی‘ پیکج کے تحت زرعی مشینری کی درامد پر ٹیکس ریلیف ‘ فرٹیلائزر اور بجلی پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے‘ ملک بھر کے چھوٹے زمینداروں کو 147 ارب روپے کا براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

وزارت قومی عذائی تحفظ کو فاسفیٹ فرٹیلائزر پر 20 ارب روپے کی سبسڈی تقسیم کرنے کا کام دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نومبر2015 میں نوٹیفکیشن کی پیروی کے بعد 10 ہزار 814 ارب روپے کی رقم کے اکتوبر سے لیکر نومبر2015 تک 28 سبسڈی کلیمز ایس بی پی میں جمع ہوگئے ہیں اب تک ایس بی پی نے پانچ ارب پنتیس کروڑ سے زائد کی ادائیگی بھی کردی ہے۔ کپاس اور چاول کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے فی ایکڑ پانچ ہزار روپے نقد سبسڈی کی مد میں پنجاب کے 33اضلاع کے دس لاکھ سے زائد افراد کیلئے 23ارب 40 کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے دیگر صوبوں سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :