وفاقی حکومت سمیت صوبوں کی جا نب سے تاحال اردو کے نفاذ بارے حتمی اقدامات نہیں کئے جا سکے

اتوار 21 فروری 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) قومی زبان اردو کے نفاذ بارے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت میں بہت کم وقت باقی رہ گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت سمیت صوبوں نے تاحال اردو کے نفاذ بارے حتمی اقدامات نہیں کئے ہیں حکومتوں کو رواں ہفتے اردو کے حوالے سے عدالتی احکامات پر جواب بھی داخل کرانا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں نے اردو کے نفاذ بارے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرانا ہے عدالت کی جانب سے دیئے گئے احکامات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے اس بار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو عداتل وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ جاری کرے گی