ڈرگ پرائس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں طلب

اجلا س میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا

اتوار 21 فروری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء ) وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مختلف کمپنیوں کی 200 اقسام کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ڈرگ پرائس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت ڈرگ ریگولیڑی اتھارٹی اور فارماسیو ٹیکل کمپنیوں، مینو فیکچرز کے درمیان ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سے متعلق معامالات طے پاگئے ہیں اور اس حوالے سے ڈرگ پرائس کمیٹی کا اجلاس 4 اور 5مارچ کو ہو گا جس میں فارماسیو ٹیکل کمپنیوں اور مینو فیکچرز کے مطالبات کے مطابق ،زافا،المیڈ رے ، انگلش، ہرمان ، چیرول ، پیرا مونٹ، میڈ ایشا، فاماٹیک ،شیگان ، ڈائی سن ، ایبٹ گیٹز ،میرک ہائی نون، اوٹسکابی، بارون ، مہران ، میک ایند رینس ، شاہ زیب ، جینکس، وی ہیرلس، جی ایس کے ، نو واٹیزم،میڈی پاک ، سفران ، بیٹرن اینڈ ہیڈسن ، میکٹر ، نووامیڈ ، سٹار ،الکو ، کمپنیوں کی 200 اقسام کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔