ایشیا رگبی ڈویلپمنٹ سیونز ٹورنامنٹ 26 فروری سے شروع ہوگا

اتوار 21 فروری 2016 13:25

ایشیا رگبی ڈویلپمنٹ سیونز ٹورنامنٹ 26 فروری سے شروع ہوگا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء)ایشیا رگبی ڈویلپمنٹ سیونز ٹورنامنٹ 26 فروری سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا جس میں پاکستان رگبی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ پاکستان رگبی یونین (پی آر یو) نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈکوچ شکیل احمد کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے، امید ہے ٹیم میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، چائنیزتائپے، بھارت، ایران، قزاخستان، لبنان، قطر، فلپائن، سعودی عرب، شام، تھائی لینڈ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔