قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 23 فروری سے ہوگا

فائنل راؤنڈ 2 سے 12 مارچ تک لاہور میں منعقد ہو گا

اتوار 21 فروری 2016 13:18

قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 23 فروری سے ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تعاون اور خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے 35 ویں ایڈیشن کے کوالیفائنگ راؤنڈ 23 فروری سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچز پشاور جبکہ فائنل راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی راؤنڈ میں پنجاب وائٹس، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان میں سے ٹاپ دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔

فائنل راؤنڈ 2 سے 12 مارچ تک لاہور میں منعقد ہو گا جس میں این بی پی، ایس ایس جی سی، آرمی، کسٹمز، پی او ایف، پی آئی اے، واپڈا، ریلویز، پولیس، پاکستان بورڈز، پنجاب کلرز، کے پی کے کلرز، سندھ کلرز، بلوچستان کلرز اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :