2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا

اتوار 21 فروری 2016 12:50

2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) 2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ آئیندہ چالیس سال میں دنیا کی آبادی 9 ارب 30 کروڑ تک بڑھنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

شرح آبادی میں اضافہ اور مذہب کی تبدیلی کے رحجانات کے حوالے سے تحقیق کرنے والے عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق سال 1990 ء تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 1.1 ارب تھی جو 2030 ء تک 2.2 ارب افراد تک بڑھ جائیگی ۔یورپی مبصرین نے کہا ہے کہ آج سے 20 سال بعد یورپ میں موجود کیتھولک عیسائیوں کی بڑی تعداد اسلام قبول کرے گی اور اس طرح سال 2070 ء تک اسلام کے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :