4سالہ بچے کو 4قتل ، 8 اقدام قتل اور دیگر جرائم کے مقدموں میں عمر قید

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 فروری 2016 12:31

4سالہ بچے کو  4قتل ، 8 اقدام قتل اور دیگر جرائم   کے مقدموں میں عمر قید

عدالت نے ایک 4سالہ بچے کو 1سال کی عمر میں 4 قتل کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔احمد منصور کرنی کو جس وقت 4 قتل، 8 اقدام قتل، املاک کی توڑ پھوڑ اور پولیس افسروں کو دھمکی دینے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی وہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔
احمد منصور اُن 115افراد میں شامل ہے جنہیں 2014 میں قاہرہ میں ہونے والے ہنگاموں پر ایک ساتھ سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احمد منصور کے وکیل فیصل السعد کا کہنا ہے احمد کا نام اس فہرست میں غلطی سے شامل ہوا ہے، عدالت نے جج کو وہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ ہی پیش نہیں کیا جس کے مطابق وہ ستمبر 2012 میں پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ احمد کا نام سیکورٹی فورسز کی طرف سے مقدمے میں شامل کیا گیا، یہ مقدمہ بعد میں فوجی عدالت منتقل کر دیا گیا، جس نے احمد کو غیر حاضری میں ہی عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایک دوسرے مصری وکیل کے مطابق اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جج نے اس مقدمے کو پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی بلکہ مقدمہ دیکھے بغیر سزا سنا دی۔