کراچی :ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم حسین کا دست راست شکیل لاپتہ، اہلخانہ کے مطابق شکیل سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، واقعے کی رپورٹ بھی تاحال درج نہیں کرائی گئی ہے :پولیس ذرائع

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 12:28

کراچی :ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم حسین کا دست راست شکیل لاپتہ، اہلخانہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء)کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم کا دست راست شکیل لاپتہ ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے ابتک رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کا دست راز شکیل لاپتہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شکیل سے اس کے اہل خانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رجوع کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تاحال رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ ضلع سینٹرل کے کسی تھانے میں کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تاہم درخواست درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائیگی ۔