پتنگ بازوں، پتنگیں ،ڈوریں بنانیوالوں ‘ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کی جانیوالی کاروائیاں قابل ستائش ہے ‘ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جو غیرقانونی ڈوریں دھاتی ڈوریں بناتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدقریشی کا بیان

ہفتہ 20 فروری 2016 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدقریشی نے کہا ہے کہ پتنگ بازوں، پتنگیں ،ڈوریں بنانیوالوں اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کی جانیوالی کاروائیاں قابل ستائش ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جو غیرقانونی ڈوریں دھاتی ڈوریں بناتے ہیں ‘جس سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو ہر وقت خطرات لاحق رہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے دھاتی ڈور بجلی کے تارں پر گرنے سے ٹرانسفارمرخراب ہوجاتے ہیں لوگوں کو بجلی کی فراہم کرنے میں واپڈا کومشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی عوام کی ایک بہترین اور سستی قسم کی بے ضرر تفریح تھی مگر اسے کچھ لوگوں نے غلط قسم کی ڈوریں استعمال کرکے اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے اسے ایک جان لیوا تفریح میں بدل دیا ہے پتنگ بازی کے نام پر اسلحے کا بے دریغ استعمال کسی صورت درست اقدام نہیں ایسے لوگوں کو فوری گرفت میں لینا چاہے تاکہ دوسرے لوگ نصیحت پکڑیں اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :