اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر تنقید بے وقت کی راگنی ہے‘مخالفین بے بنیاد تنقید کا ڈھنڈورا پیٹ کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی پرویز خان کا بیان

ہفتہ 20 فروری 2016 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی پرویز خان نے کہاہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر تنقید بے وقت کی راگنی ہے۔ مخالفین موجود ہ حکومت کی اعلی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ ملک میں جاری تمام میگا پراجیکٹس کی تکمیل ان کی سیاسی موت ثابت ہو گی اس لئے وہ بے بنیاد تنقید کا ڈھنڈورا پیٹ کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں حاجی پرویز خان نے کہاکہ اورنج لائن پراجیکٹ کے لئے وزیر اعلی پرویز الہی نے بھی کوشش کی لیکن اس منصوبے کو شرو ع نہ کرسکے اور نہ ہی یہ اعزاز کسی اور کے حصے میں آیا۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا اس وقت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی معترف ہے جنہوں نے مستقبل کی اقتصادی ڈھانچے ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بنیاد رکھی ہے اور اس کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

حاجی پرویز خان نے کہاکہ حکومت نے پاک چائینہ اقتصادی راہداری سمیت اہم قومی منصوبے اس امر کا عکاس ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کو تیزرفتار ی سے ترقی دے کرترقیافتہ ملکوں کی صف میں لانا چاہتے ہیں اسی لئے دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ قومی ترقی اور عوامی خوشحالی سرفہرست ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ دو تین برسوں میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا اور عوامی فلاح و بہبو داور ترقی کے میگا پراجیکٹس پائیہ تکمیل تک پہنچ گئے تو سیاسی مخالفین کے پاس کوئی انتخابی نعرہ نہیں ہو گا اس لئے وہ اپنے مستقبل سے گھبرا کر اورنج لائن جیسے مفاد عامہ اور قومی ترقی کے حامل منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے واویلے سے یو ں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت پنجاب کی طرف سے اورنج لائن منصوبہ شروع ہونے سے ان کی دم پر پاوں آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :