پاکستان سپر لیگ کا دوسرا پلے آف میچ، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم توقعات کے برعکس خالی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 فروری 2016 21:23

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا پلے آف میچ، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم توقعات کے برعکس ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرا پلے آف میچ میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم توقعات کے برعکس خالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹد اور کراچی کنگز کے مابین دوسرا پلے آف میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس میچ کیلئے گزشتہ کل ہونے والے پہلے میچ کی طرح دبئی اسٹیڈیم کے تماشائیوں سے بھر جانے کی توقع کی جا رہی تھی۔ تاہم تمام توقعات کے برعکس آج ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے دبئی اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا ہے۔