کراچی‘عدالت نے ماں کا قاتل 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دئیے

ہفتہ 20 فروری 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے والدہ کو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ماں کو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نیملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا بھائیوں کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھاجس پر طیش میں آکر اس نے چھریوں کے وار سے والدہ کو قتل کیا،ملزم کیاہلخانہ نے والدہ کی لاش وصول کرنے کے بعد پولیس سے رابطہ نہیں کیااور اس کے خلاف مقدمہ بھی سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :