حمزہ شہباز سے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کی ملاقات
ہفتہ 20 فروری 2016 19:19
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 فروری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو قومی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے موجودہ قیادت نیک نیتی اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
بالخصوص توانائی کے شعبے میں کئی ایک منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران برداراسلامی ملک کے علاوہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ایک دوسرے سے صدیوں پر محیط تعلقات کے حامل ہیں جنہیں موجودہ دور کے تناطر میں مضبوط سے مضبوط تر بنایا جارہاہے ۔(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہاکہ دونوں ملکوں کی تاریخی ،تعلیمی اور جغرافیائی حیثیت بھی ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے ۔
انہوں نے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوبارہ عالمی دھارے میں شامل ہونے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند امر قراردیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی معاملات افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہئیں۔ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کو سراہا۔انہوں نے ایران کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ بالخصوص ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں نئے منصوبوں کے اجرا میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.