کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ 370 رنز پر آل آوٹ ، آ سٹریلیا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے
ہفتہ 20 فروری 2016 16:47
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 313 رنر کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جو برنز اور عثمان خواجہ کریز پر موجود تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 25 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا ‘اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 370 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھن نے اننگز کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف 74 رنز پر نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔
اس کے بعد برینڈن مکلم نے انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کوری اینڈرسن کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 179 رنز بنائے۔ مکلم نے 79 گیندوں پر 21 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 145 رنز کی اننگز کھیلی۔اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے برینڈن مکلم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 54 گیندوں پر چار چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے بنایا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین، ہیلز وڈ، جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ولنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.