سردار عابد حسین عابد کی صحافی سید سرفراز کاظمی مرحوم کے گھر آمد، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 20 فروری 2016 16:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)آزادکشمیرکے وزیراطلاعات سردارعابدحسین عابد بابائے صحافت ممتاز صحافی سید سرفراز کاظمی مرحوم کے گھرگئے اوران کی وفات پرفاتحہ خوانی کی۔ وزیراطلاعات کچھ دیروہاں رہے اور پسماندگان سے تعزیت کااظہارکیا۔