آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی، میاں عبدالوحید

ہفتہ 20 فروری 2016 16:33

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء ) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزراء اخلاقی دائرہ کار کے اندر رہیں۔ بیورو کریسی ریاست کی ملازم ہے ۔سرکاری آفیسران ملازمین کی تضحیک برداشت نہیں کرینگے۔

شاہ غلام قادر کو نیلم کے عوام کو چرب زبانی سے بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والے شاہ غلام قادر نیلم کے سیاستدانوں اور انتظامیہ آفیسران کو دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔ وادی نیلم کے عوام کی غیرت کو چیلنج کرنے والے شاہ غلام قادر کو واپسی کا راستہ نہیں دیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کو قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کے خلاف کاروائی کرنے کی فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں اپنا وکود کھو جائے گی آزاد کشمیر میں ن لیگ دھونس دھاندلی اور طاقت کے ذور پراقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلزپارٹی جمہوری طریق کار سے آمریت کی باقیات کا جنازہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔ آزاد کشمیر میں پرامن بھائی چارے کی فضا کو مسلم لیگ ن غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے حکومت کسی صورت میں لاء اینڈ آڈر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر کا نیلم کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ آمریت کی باقیات کا ایجنٹ ہے جوکہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے لئے آستین کا سانپ بنے گا وادی نیلم کے مفاد کا کوئی بھی منصوبہ شروع ہوا تو موصوف نے اس کی مخالفت کی ہے۔ شاہ غلام قادر وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے لیکن موصوف ممبر اسمبلی بننے کی دوڑ سے بھی باہر ہوچکا ہے وادی نیلم کے غیرت مند عوام غیور لوگوں کی غیرت کو چیلنج کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی خدمات سے عوام مطمئن ہیں۔ ہماری موجودگی میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان کیانی کا تبادلہ کوئی نہیں کر سکتا ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے پر شاہ غلام قادر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ضلعی انتظامیہ کو امن امان قائم رکھنے کے لئے سختی سے ہدایات دی گئی ہیں قانون کی خلاف ورزی اگر کوئی پیپلز پارٹی والا بھی کرتا ہے تو اس کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ شاہ غلام قادر کو حکومت پاکستان کو آڑ بنا کر نیلم میں غنڈہ گردی کی جازت نہیں دینگے۔