پاکستان چک بال ٹرینگ کیمپ برائے خواتین کا آغاز

ہفتہ 20 فروری 2016 15:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء)پاکستان چک بال فیڈیشن اور محکمہ سپورٹس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے زیر اہتمام منعقد ٹرینگ کیمپ بسلسلہ ساوٴتھ ایشاء چک بال چیمپئن شپ 2016ء انڈیا کے لئے کریسنٹ سپورٹس کمپلکس میں شروع ہو گیا اس کیمپ میں پاکستان بھر سے 100کے قریب آئی ہوئی کھلاڑیوں نے کیمپ ٹرینگ شروع کر دی ۔

کیمپ کمانڈر میڈم ناصرہ کفیل کے مطابق یہ کیمپ 26فروری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ سے ساوٴتھ ایشاء چک بال چیمپئن شپ 2016ء انڈیا کے لئے ٹیم کو منتخب کیا جائے گا اس موقع پرسیکرٹری جنرل عمانوائل اسد نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی اور کہا کہ آپ نے بھر پور محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اس کیمپ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرساوٴتھ ایشاء چک بال چیمپئن شپ 2016 ء جو کہ انڈیا میں کھیلی جائے کی اس کا ٹائٹل ون کرنا ہے۔اس موقع پرآرگنائزرز اختر ہاشمی،مشتاق پرویز،مس حنا غفور ڈوگر،ثمینہ سرور،کوچ شہباز احمد باجوہ(سندھ)،ثمینہ ہدایت(پنجاب) بھی موجود تھے۔