پاکستان سپر لیگ شائقین کرکٹ میں مقبول ہونے میں کامیاب

ہفتہ 20 فروری 2016 14:58

پاکستان سپر لیگ شائقین کرکٹ میں مقبول ہونے میں کامیاب

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ شائقین کرکٹ میں مقبول ہونے میں کامیاب ہو گئی‘پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت ،20درہم کا ٹکٹ 150درہم میں ملتا رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ سے قبل ہزاروں تماشائی سٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور تماشائیوں کا رش دیکھ کر کچھ لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت شروع کردی ہے میچ دیکھنے کے لئے بیس درہم میں ملنے والے ٹکٹ کی سو اور ایک سو پچاس درہم میں فروخت ہوتی رہی۔ جبکہ عوام پھر بھی سٹیڈیم پر ٹوٹ پڑے جس کے بعد دوبئی ایف ایم پر شائقین کرکٹ سے درخواست کی گئی کہ گراؤنڈ بھر چکا ہے لہذا وہ گراؤنڈ آنے کی زحمت نہ کریں۔