پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ فاتح

انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری

ہفتہ 20 فروری 2016 14:30

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) کیپ ٹاوٴن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ؤنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔جنوبی افریقہ نے 135 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی نے 25، جے پی ڈومنی نے 23 اور ہاشم آملہ نے 22 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سیکرس جارڈن نے تین، معین علی نے دو جبکہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 32 اور ایلکس ہیلز نے 27 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے چار، کائل ایبٹ نے دو جبکہ ربادا نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :