کوئٹہ میں پتنگ اڑانے اور تیز دھار ڈور کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

ہفتہ 20 فروری 2016 13:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) کوئٹہ میں پتنگ اڑانے اور تیز دھار ڈور کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ، شہر میں بسنت کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چار بچے زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ سازی ‘ اس کے اڑانے، ہر قسم کی تیز دھار ڈور کے استعمال اور اس کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔دوسری جانب کوئٹہ میں بسنت کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :