سیکیورٹی فورسزنے تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا ‘ 5 دہشت گرد مارے گئے

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ترجمان پاک فوج

ہفتہ 20 فروری 2016 13:51

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ‘ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ‘ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 9 خاصہ دار اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔