بہاول پور،پولیس نے کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی ناکام بنادی

ہفتہ 20 فروری 2016 11:26

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) بہاول پور میں کم عمر لڑکا لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی جبکہ دولہادلہن کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مہاجر کالونی میں کم عمر لڑکا اور لڑکی کی شادی ہونیوالی تھی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ملنے پر پولیس نے چھاپا ماردیا۔ اس دوران لڑکے کے والد حضور بخش ، دلہن کیوالد عبدالستار اور نکاح خواں قاضی محمد اسحاق کو گرفتارکرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانا الجدید میں درج کرلیاگیا ہے۔ دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن کی انچارج نوشابہ ملک کاکہناہیکہ لڑکی کی عمر16اور لڑ کے 18سال ہے اوردونوں عاقل بالغ ہیں۔

متعلقہ عنوان :