کراچی،سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا مقابلہ ،2 ملزم ہلاک

ہفتہ 20 فروری 2016 11:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) کراچی کورنگی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا مقابلہ ،2 ملزم ہلاک، اسلحہ برآمد ، عزیز آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس سے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ، رینجرز اور پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دو ٹارگٹ کلرز اور گینگ وار کے چار ملزمان سمیت 9 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں ایس آئی یو پولیس نے بینک ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزمان بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ لیاقت آباد کے علاقے اعظم نگر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ رینجرز نے لیاری کے علاقے گل محمد لین میں چھاپہ مار کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ ملزمان قتل و بھتہ سمیت دیگر سنگین واداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔رینجرز نے ڈیفنس کے علاقے خیابان مسلم میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

عزیز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ امان اللہ زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :