ہزارگی اکیڈمی کوئٹہ کاوفد20فروری مادری زبانوں کے ادبی میلہ میں شرکت کے لئے اسلام آبادروانہ

جمعہ 19 فروری 2016 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) ہزارگی اکیڈمی رجسٹرڈ کوئٹہ کا وفد اکیڈمی کے چیئرمین علی تورانی کی سربراہی میں مادری زبانوں کے ادبی میلہ میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگیا، یہ دو روزہ میلہ لوک ورثہ اسلام آباد اور انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں 15 سے زائد قومی زبانوں کے ادیا شعرا محققین شرکت کر رہے ہیں، ہزارگی اکڈمی کے وفد کے ارکان دو روزہ پروگرام کے مختلف سیشنز میں ہزارہ قوم کی تاریخ، زبان و ثقافت اور ہزارگی زبان کو درپیش خطرات پر مقالے پیش کریں گے، ہزارگی زبان کے شعرا 20 فروری کو اسلام آباد میں بین اللسانی مشاعرہ میں اپنا کلام بھی پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :