ایف سی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دینگے، ونگ کمانڈر 105کرنل وقاص رفیع بٹ

جمعہ 19 فروری 2016 22:32

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) ایف سی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دینگے ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر 105کرنل وقاص رفیع بٹ نے چیئرمین نوکنڈی حاجی عرض محمد بڑیچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں سابق ضلعی نائب ناظم ملک محمد اعظم محمدزئی، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد عالم، قبائلی معتبرین سردار اعظم برہانزئی، حاجی عبدالباری محمدحسنی، حاجی امان اﷲ کبدانی، حاجی امین اﷲ مینگل، حاجی یارمحمد مینگل شامل تھے اس موقع پر حاجی عرض محمد بڑیچ و سرکردہ معتبرین نے تفتان رائفلز کی کارکردگی تعریف کی اور کہا کہ جب بھی کوئی آتشزدگی کا مسئلہ ہوتا ہے تو ایف سی سب سے پہلے پہنچ جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایف سی ہسپتال میں عوام کے علاج کی سہولت کی فراہمی بشمول تعلیم کی فروغ میں خدمات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اس موقع پر کرنل وقاص نے کہا کہ قبائلی معتبرین ، علماء کرام اور ایف سی کی مشترکہ کوششوں سے نوکنڈی امن کا گہوارہ ہے عوام بلا خوف و خطر آزادانہ ماحول میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی اس ملک کی ایک ایک اینٹ کی حفاظت کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے جہاں ایف سی کی ضرورت ہوگی ہم مدد کیلئے پہنچ جائیں گے، انہوں نے کہا بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چائیے تاکہ ہمارے ملک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :