چمن اورملحقہ علاقوں سے2نوجوانوں اور 3غیرملکیوں سمیت 6لاشیں برآمد

دلسورہ کاریزمیں2نوجوانوں نے ایک دوسرے کوگولیاں مارکرقتل کردیا توبہ اچکزئی سے ایک شخص اورشاخہ سے3افرادکی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں،انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثہ کے حوالے کردیں

جمعہ 19 فروری 2016 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء)بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن اور ملحقہ علاقوں میں 2 نوجوانوں اور تین غیر ملکیوں سمیت6 افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے دلسورہ کاریز کے مقام پر 2 نوجوانوں علی جان عرف گوگی اور علی جان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اسی طرح چمن کے علاقے توبہ اچکزئی سے مقامی انتظامیہ نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی جس کی شناخت علی جان کے نام سے کی گئی جس سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اس کے علاوہ چمن کے علاقے شاخہ سے 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا جن کی شناخت عبدالرشید، عبداﷲ اور گران سکنہ سپن بولدگ کے نام سے کی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی انتظامیہ کی جانب سے مزید کا رروائی کی جارہی ہے۔